ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدرجمہوریہ نے او بی سی فہرست سے متعلق آئینی ترمیمی قانون کو منظوری دی

صدرجمہوریہ نے او بی سی فہرست سے متعلق آئینی ترمیمی قانون کو منظوری دی

Sat, 21 Aug 2021 11:33:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کی نشاندہی کرنے کیلئے ریاستوں کو بااختیار بنانے والے آئین کے105ویں ترمیمی ایکٹ 2021کو اپنی منظوری دے دی ہے - وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر کووند نے آئین کے105ویں ترمیمی ایکٹ2021 اور جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) ترمیمی ایکٹ،2021کو اپنی منظوری دے دی ہے - انشورنس سے متعلق اس ترمیمی ایکٹ کے ذریعے جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) بل1972میں ترمیم کی جا سکے گی - آئین کے105ویں ترمیمی ایکٹ 2021کوپارلیمنٹ نے11/ اگست 2021کو منظوری دی تھی - ایکٹ کے مطابق ہر ریاست یا مرکزکے زیر انتظام علاقہ قانون کے مطابق اپنے مقاصد کیلئے سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کی فہرست تیار کر سکتا ہے -


Share: